حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق نے بدھ کو روزنامہ گریٹر کشمیر اور روزنامہ کشمیر عظمیٰ کیلئے اشتہار روکنے کی مذمت کی۔
میرواعظ نے اپنی ایک ٹویٹ میں گریٹر کشمیر، کشمیر عظمیٰ اور کشمیر ریڈر کیلئے اشتہار روکنے کی مذمت کی۔ انہوں نے لکھا''سماج کے سبھی طبقوں کو خوف میں مبتلاء کرنا جاری ہے''۔
واضح رہے کہ گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر کے بعد حکومت نے کوئی وجہ بتائے بغیر اب روزنامہ کشمیر عظمیٰ پر اشتہارات کی پابندی عاید کی ہے۔