جموں//جموں وکشمیر پولیس نے صوبہ کشمیر کے اُن اُمید واروں جنہوں نے کانسٹیبل اسامی کے لئے جے اینڈ کے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے 8؍ اکتوبر 2016ء کو جاری کئے گئے اشتہار کے تحت درخواستیں دی ہیں،کا فزیکل انڈورنس ٹیسٹ ( پی ای ٹی) دیگر مقررہ آزمائشوں کے لئے شیڈو ل جاری کیا گیا ہے۔یہ آزمائشیں 26؍ اپریل 2017ء سے شروع ہوں گے۔تمام اہل اُمید واروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اس ٹیسٹ کے لئے حاضرہوجائیں ۔ اُمید وار اپنے ایڈمٹ کارڈ جموں وکشمیر پولیس کی ویب سائٹ http://www.jkpolice.gov.inسے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔انہیں یہ ایڈمٹ کارڈ جسمانی آزمائش کے دوران اپنے ساتھ لانے ہوں گے۔اُمید واروں کا اپنی تعلیمی قابلیت ، عمر ،رہائشی پتہ ، درجہ فہرست زُمرے سے متعلق اسناد کی اصل کاپیاں ساتھ لانا لازمی ہے۔