سرینگر/سرینگر ۔جموں شاہراہ پر جمعہ کو یکطرفہ طور ٹریفک چل رہی ہے۔
حکام کے مطابق آج گاڑیوں کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت ہے۔
اس سے قبل گذشتہ شام کم و بیش4000مال بردارگاڑیاں جواہر ٹنل پار کرکے وادی کے اندرداخل ہوئیں ۔
حکام کے مطابق فی الوقت تین سو کلو میٹر لمبی اس شاہراہ پر کوئی بھی گاڑی درماندہ نہیں پڑی ہے۔