سرینگر/جموں کشمیر سرکار نے جمعہ کو کشمیر شاہراہ پر سیویلین ٹریفک کیلئے عاید پابندیاں اتوار تک محدود کردیں۔
کشمیر شاہراہ پرماہ اپریل سے ہفتے میں دو دنوں تک سیویلین ٹریفک کی نقل و حرکت پر پابندیاں عاید کی گئی تھیں۔
ان پابندیوں کے تحت بدھ اور اتوار کو کسی بھی سیویلین گاڑی کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی اور اس کو فورسز کانوائی کیلئے مخصوص رکھا گیا تھا۔
کشمیر شاہراہ کو ہفتے میں دو روز تک بند رکھنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی جارہی تھی۔
تاہم آج محکمہ داخلہ کی طرف سے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے اس پابندی کو محض اتوار تک محدود کردیا گیا۔
آرڈر کے مطابق اب ہفتے میں صرف اتوار کو ہی کشمیر شاہراہ سیویلین ٹریفک کیلئے بند رہے گی اور بدھ کی پابندیاں ختم کی گئی ہیں۔