سرینگر//سرینگر۔جموں شاہراہ پر بانہال علاقے میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ کار رتن باس کے مقام پرشاہراہ سے لڑھک کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاعات کے مطابق الطاف احمد میر ساکن واورہ لولاب ضلع کپوارہ کو جائے حادثہ پر مردہ پایا گیا ہے۔
میرمحکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔