سرینگر/امرناتھ جانے والا ایک یاتری منگل کو سرینگر۔جموں شاہراہ پر اُس وقت زخمی ہوگیا جب ایک پہاڑی سے پتھر کھسک کر اُس گاڑی پر جاگرا جس میں وہ سوار تھا۔
یہ حادثہ حکام کے مطابق ضلع رامبن میں پیش آیا۔
حکام نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ یاتری ایک تویرا قسم کی گاڑی میں سوار تھا جو یاتریوں کے ایک قافلے میں شامل تھی۔اس گاڑی پر رامبن ضلع میں ایک پتھر گر آیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی یاتری کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔