سرینگر/پسیاں گر آنے اورکئی مقامات پر سڑک ڈھ جانے کے بعد، سرینگر ۔جموں شاہراہ بدھ کو مسلسل تیسرے روز گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔
حکام کے مطابق شاہراہ پر رامبن۔رامسو علاقے میں پسیاں ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے اور یہاںایک مقام پر اب کنکریٹ بچھایا گیا ہے کیونکہ سڑک کا بیشتر حصہ جیسے ڈھ گیا تھا۔
حکام کے مطابق شاہراہ کے بحال ہونے میں مزید کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں اور سب سے پہلے اس پر درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی۔