سرینگر/سرکار نے جمعہ کو سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صلاح دی کہ وہ وادی کشمیر سے'' جتنا جلد ہوسکے نکل جائیں''۔
محکمہ داخلہ کے سیکریٹری کی طرف سے جاری ایڈوائزری میں لکھا ہے کہ'' سیاحوں اور یاتریوں کو کشمیر سے جتنا جلد ہوسکے نکل جانا چاہئے''۔
ایڈوازری میں مزید لکھا ہے کہ'' سیاحوں اور یاتریوں پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں'' ۔
ایڈوائزری کے مطابق وادی کشمیر میں ''موجودہ صورتحال کے پس منظر'' میں سیاحوں اور یاتریوں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ یہاں سے نکل جائیں۔