سرینگر//سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کا وقت آگیا ہے کیونکہ سیاسی تنازعات حل کرنے کیلئے فوجی طاقت استعمال کر کے صرف قبرستانوں کو آباد کیا جاسکتا ہے۔ ضلع کپوارہ میں 1994میں ہوئے قتل عام ،جس میں 27عام شہری جاں بحق اور 38دیگر بری طرح سے زخمی ہوئے تھے، پر سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کوپرامن ذرائع سے حل کرنے کا مناب اور موزوں وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی بھی سیاسی تنازعے کو فوجی ذرائع سے حل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی تو اس سے صرف قبرستان ہی آباد ہوں گے۔ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ ’آج کپوارہ سانحہ کی 25ویں برسی منائی جارہی ہے، اس موقعے پر میں کشمیری عوام اور اُن کی قربانیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں‘۔