اسلام آباد//اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اِس دیرینہ تنازع کے پرامن حل میں ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔اسلام آباد پاکستان میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے13 ویں سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف نے خطے میں امن و استحکام کو اس مسئلے کے پائیدار حل سے مشروط کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام بشمول بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ،تاہم پائیدا ر دوستی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہند پاک کے درمیان کشیدگی اور تنائو کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے لہٰذا اس کا پرامن حل لازمی ہے ۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل حل ہونے چاہئے اور مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ امن و ترقی کے لئے باہمی روابط کا فروغ ضروری ہے جب کہ ای سی او اجلاس کے دوران باہمی رابطوں کو موثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی ،مفاہمت اور بہتر سے بہتر تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای سی او شمال اور جنوب میں پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان ای سی او مقاصد کے حصول کیلئے پر عزم ہے۔ ای سی او کو کثیر الجہتی روابط کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن او استحکام آئے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ای سی او تنظیم بڑے خطے کا احاطہ کرتی ہے جبکہ 2013 سے حکومت سنبھالنے کے بعد پرامن ہمسائیگی کی پالیسی اپنائی ہے، نوازشریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم خطے کی ترقی اور خوشحالی کا سوچیں۔نوازشریف نے کہا ہم پْرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں، ایک دوسرے سے تعاون کرکے مشترکہ ترقی کا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔