سرینگر//فریڈم پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ طاری نے امریکی وزیر خارجہ کے کشمیر تنازء سے متعلق اُن کے بیان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارتی رہنمائوں کی عدم دلچسپی ہے ۔مولانا طاری نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرس کا بیان ہمارے اس موقف کی تائید ہے کہ برصغیر کے اس مسئلے کوبین الاقوامی حثییت حاصل ہے اور گلوبل کیمونٹی کی ثالثی ہی اس کے پُر امن حل کی ضامن ہے ۔مولانا طاری نے پارٹی کے محبوس قائد شبیر احمد شاہ کے اس موقف کا حوالہ دیا کہ اس مسئلہ کو طاقت کے بجائے اور پُر امن ماحول ، فریقین کے درمیان بامعنی مزاکرات اورسیاسی ذرائع کے استعمال سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔اُنھوں نے واضح کیا کہ ریاستی عوام ہمیشہ بھارتی قائدین پر زوردیتے آرہے ہیں کہ لوگوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرتے ہوئے وہ وعدہ پورا کیا جائے جو بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرونے ریا ستی عوام سے کیا ہے ۔انھوں نے اپنے بیان میں اس مسئلہ سے جڑے سبھی فریقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برصغیر کو طناطنی ،کشاکش اور باہم مخاصمت سے بچانے کے لئے مزاکرات کا طریقہ ہی اختیار کیاجائے کہ اس سے انسانی جانوں کے زیاں کو بچایا جاسکتا ہے اور یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی اگر اس طرح کی تجاویز کو عملایا جائے