Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر بھارت کا تاج

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 9, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE
سرینگر // ریاست جموں وکشمیر کو ملک کا تاج اور روح قرار دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو ملک کے دیگر علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے اور انہیں اس حق کو جتلانے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔سول سکریٹریٹ کھلنے کے موقعہ پر افتتاحی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا ’’ وادی کی صورتحال بے شک نازک ہے ، تشویشناک بھی کہا جا سکتا ہے ،ہم سب جانتے ہیں اور اس حوالے سے سبھی لوگ متفکر ہیں ،لیکن میں یہ نہیں مانتی کہ اسے ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ۔‘‘وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری قومی الیکٹرانک میڈیا سے مودبانہ گذارش ہے کہ و ہ اپنے پروگراموں میں کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ایسے مباحثوں سے گریز کرے جن سے کشمیریوں کے خلاف پورے ملک میں ایک نفرت کا ماحول بنتا ہے اور ساتھ ہی اس سے ریاست کی سیاحتی معیشت متاثر ہوتی ہے جس کے ساتھ یہاں کے ہزاروں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے ۔انکا کہنا تھا’’کچھ لوگ ایسے ہیں جو پتھر مارتے ہیں سارے کشمیر کے نوجوان پتھر نہیں مارتے ، کچھ نعرے بازی کرتے ہیں ، سارے کشمیر کے نوجوان نعرے بازی نہیں کرتے ،اگر سبھی احتجاج کرتے تو حال ہی میں وہ ہونے والے ملک کے مسابقتی امتحانات میں بہتر کارکردی نہ دکھاتے، ہمارے بچے آئی اے ایس میں اول نہ آتے ،اتنے بچے کھیل کود میں لوہا نہ منواتے ‘‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ آج کل کی جو صورتحال ہے ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے ،میرا یہ ماننا ہے کہ جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے ،ملک کی روح اور جان ہے ، جموں وکشمیر ہے تو ہندستان ہے اور ہمارے لوگوں کو صرف کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک کے چپے چپے پر حق ہے اور ان کو جتلانا چاہئے ،ریاست تو ان کی ہے ہی لیکن پورا ملک بھی اُن کا ہے ۔ ریاست جموں وکشمیر کی موجودہ صوتحال کو تشویشناک قراد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ اس صوتحال کا کوئی حل نہیں ’’میں ایسا نہیں مانتی ،حل ہے، میں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ دیکھاہے ، میں نے وہ دور بھی دیکھا جب میں 1996میں آئی تو لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے ،الیکشن مہم کی باتیں تو دور، ہم کسی علاقے میں جا بھی نہیں سکتے تھے ،یہ سب چیزیں میری دیکھی ہوئی ہیں ‘‘۔وزیر اعلیٰ نے کہا ’’اس وقت ہمارے بچے یا جوان جو بھی کسی راستے پر چل رہے ہیں ناراض ہیں، الگ تھلک ہیں ،کچھ کو اکسایا جا رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ایسی صوتحال کو ہم سب کو مل جل کر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کی صوتحال میں پچھلے 70برسوں سے اُتار چڑھاو آتے رہے ہیں،ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں 1947 کے بعد بھی ایسے حالات ہوتے رہے ہیں ،یہاں 22سال تک رائے شماری کی ایک تحریک چکی لیکن اس کے باجود بھی اُس وقت کے بڑے بڑے لیڈر تھے ایک وقت میں وہ مجبور ہو گئے اندرہ شیح ایکارڈ کرنے کیلئے ۔انہوں نے کہاکہ 1990میں ملٹی ٹینسی کی وجہ سے حالات بگڑ گئے ، ملی ٹینسی بڑھ گئی ،حالات خراب ہو گئے ، لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ،لیکن اس کے بعد پھر دھیرے دھیرے حالات معمول پر آگئے اور آج ایک مرتبہ پھر یہاں کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ ہر چیز کا ایک حل ہے ایسا کوئی مسئلہ نہیں جس کا کوئی حل نہ ہو، ہمارے بچے اور جوا ن جو کسی بھی امتحانات میں شمولیت کرتے ہیں ان مشکل حالات میں وہ کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جموں وکشمیر اس ملک کا تاج ہے اور ہمارے نوجوانوں اور بچے جو اس وقت سکولوں ، کالجوں یااس سے باہر ہیں ان کا حق پورے ملک پر ہے نہ صرف جموں وکشمیر کی سرزمین پر بلکہ پورے ملک پر، اور ان کو یہ حق ہونا چاہئے کہ وہ اپنی قابلیت سے پورے ملک کوفتح کریں ،یہاں تو فتح کیا ہوا ہے ،یہاں تو ساری زمین اُ نہی کی ہے ۔دریں اثناء انتظامیہ کوریاستی عوام کی ضروریات کے تئیں اثر پذیر کارروائی کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے انتظامیہ کے سینئرافسرو ں کو عوامی مسائل اور مانگوں کا جائزہ لینے کے لئے باقاعدگی سے فیلڈ دوروں کے انعقاد کی ہدایت دی۔ سول سیکرٹریٹ کا کام کاج شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریوں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔اُنہوںنے افسران کو فیلڈ دوروںکو اپنے معمول کے کام کاج کا حصہ بنانے کے لئے کہا۔انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت ،ذمہ دارانہ اور فعال کارروائی کو لوگ سراہتے ہیں۔مکانات ، بجلی ، صحت عامہ ، تعلیم وصحت کو اہم محکمے قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انتظامی سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ ان شعبوں میںلوگوں کو گھروں کے نزدیک ہی بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنی مہارت کا استعمال کریں۔وزیر اعلیٰ نے شہر سرینگرا ور دیگر قصبہ جات میں مختلف مقامات پرجمع کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر اپنی ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں سے کوڑا کرکٹ اُٹھانے اور اس کو ٹھکانے کے عمل میں باقاعدگی لانے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔ انہوں نے وادی کے بڑے قصبہ جات میں سٹریٹ لائیٹوں کو ترجیحی بنیاد پر چالو کرنے اور صفائی ستھرائی کی ضروریات پوری کرنے پر بھی زور دیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دہلی سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی | مانسون شمال کی طرف مزید آگے بڑھنے والا ہے
برصغیر
احمد آباد طیارہ حادثہ | ابتدائی رپورٹ حکومت کوپیش
برصغیر
بہار میںسخت مخالفت کے بیچ ووٹر لسٹ پر نظرثانی | 24گھنٹے میں 1.18کروڑ فارم جمع
برصغیر
ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?