Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر بُرے وقت سے گذر رہا ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 بارہمولہ //بائز ڈگری کالج بارہمولہ میں فوج کی طرف سے منعقد کئے گئے دو روزہ ’جشن بارہمولہ ‘‘کی اختتامی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے فوجی کی 15ویں کورپس کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو نے کہا کہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران فوج اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عام لوگوں کی جانوںکو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف جنگجوئوں سے لڑنا ہے تاکہ عام لوگوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یونیفائنڈ کمانڈ میٹنگ کے دوران جنگجو مخالف آپریشنوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے نمٹنے پر غورخوض کیا گیا ۔ لیفٹنٹ جنرل نے جشن بارہمولہ کے حاشیے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران لوگوں کی جانوں کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر برے وقت سے گزر رہا ہے اور ہمیں اس صورتحال سے باہر آنا ہوگا تاکہ امن اور خوشحالی واپس لوٹ آئے۔ انہوں نے کہا ’’ جشن بارہمولہ‘‘ میں نوجوانوں کی شرکت سے یہ بات صاف ظاہر ہورہی ہے کہ کشمیری نوجوان امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ سندھو نے کہا ’’ ہم نوجوانوں کو اپنے ساتھ ترقی کی راہ پر لیں گے تاکہ انکے مستقبل اور ترقی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ کشمیر میں سرگرم جنگجووں کی بڑھتی تعداد کے بارے میں بات کرتے ہوئے سندھو نے کہا کہ پچھلے چند ماہ سے جنگجومخالف آپریشنوں کی کامیابی میں اضافہ ہوا ہے اور آپریشن پوری وادی میں جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وادی میں تقریباٍ150جنگجوسرگرم ہیں، امسال دراندازی میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ لائن آف کنٹرول پر بھاری برفباری اور سخت سیکورٹی حصار ہے ۔  اس موقع پر سابق کرکٹر اظہر الدین اور بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے بھی لوگوں سے خطاب کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہرالدین نے کہا کہ سیاسی سطح پر بات چیت لازمی ہے  اور اس عمل کو فائدہ مند نتائج حاصل کرنے تک نہیں روکا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’ سیکورٹی ایجنسیاں زمینی سطح پر کام کررہی ہیں اورسیاسی عمل بھی ضروری ہے اور سیاسی سطح پر بات چیت کا عمل تب تک جاری رہنا چاہئے جب تک نہ اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ سماجی رائبطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر گوتم گھبیر کی تحریر کہ حفاظتی جوان کے ہر تھپڑ کا جواب 100جہادیوں کو مار کردینا چاہئے ، پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اظہر الدین نے کہا ’’ میں ان بیانات کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ ہم مل بیٹھ کر کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خوبصورتی سے وہ کافی متاثر ہوئے ہیں اور وہ بار بار کشمیر آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 1986میں سرینگر میں کرکٹ میچ کیلئے آیا تھا ۔  انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سرینگر میں پھر سے کوئی فسٹ کلاس کرکٹ میچ منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہنر بہت زیادہ ہے اور مجھے اُمید ہے کہ کشمیری نوجوانون پرویز رسول کی راہ چلکر بھارت کی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہونگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے کہا ’’خواتین کو با اختیار بنانے سے خواتین اقتصادی طور پر خود مختیار ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 18سال کی عمر میں اپنی  پیدائش کی جگہ کو چھوڑ دیا تاکہ میں خود مختیار بنوں اور اقتصادی طور پر مضبوط بنوں۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحیح سمت استعمال کرے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو روشن بنا سکیں۔ دو روزہ جشن بارہمولہ بدھ کو فوج نے بائز ڈگری کالج بارہمولہ میں منعقد کرایا  جبکہ میلے میں نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ فوجی ترجمان کے مطابق بارہمولہ کے 343نوجوانوں کو مختلف کمپنیوں میں نوکریاں فراہم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں 13کمپنیوں نے  حصہ لیا  جنہوں نے نوجوانوں کو روزگار کے موقوں کے بارے میں جانکاری دی۔ اختتامی تقریب  میں جھنکار گروپ، شفیع سوپور اور زبیر خان نے اپنے ہنر سے لوگوں کو حیران کردیا۔ حاضری نے سینٹ جوزف ہائرسیکنڈری سکول کے پروگرام کی بھی سراہنا کی ہے۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

پیر پنچال میں طوفانی بارشوں سے تباہی||مٹی کا تودا خیمے پر گرا، 2لقمہ اجل ایک نو عمر لڑکے کو بچا لیا گیا،قومی شاہراہ بحال،کشتواڑسنتھن سڑک کھول دی گئی

July 23, 2025
صفحہ اول

شاہراہ 4گھنٹوں تک بند

July 23, 2025
صفحہ اول

نائب صدرکاانتخاب الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?