فیاض بخاری
بارہمولہ// کشمیر کے سب سے تیز گیند باز عا قب نبی نے حال ہی میںدلیپ ٹرافی میںہیٹرک حاصل کرکے نہ صرف اپنے آبائی علاقے شیری بلکہ پورے جموں کشمیر کا نام روشن کیا ۔ عاقب نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور کرکٹر کپل دیو کا 47 سالہ ریکاڑ توڑ کر تاریخ رقم کی۔عاقب ’کشمیر ایکسپریس‘ کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔عاقب چار گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کرنے والے ڈلیپ ٹرافی کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ادھر کئی مشہور کرکٹر وں نے عاقب نبی کو سوشل میڈیا کے ذریعہ مبار ک باد پیش کی ۔ عاقب نبی شیری بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 19سالہ تیز گیند باز ہیں ۔ اُن کے والد غلام نبی ڈار نے بتا یا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ نہ صرف آئی پی ایل بلکہ وہ بہت جلد بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی جگہ بنائیں گے ۔اس سے قبل رانجی میں عاقب نے کئی ریکاڑ اپنے نام کر لئے ہیں ۔