سرینگر//نئے تشکیل شدہ کشمیر ایڈیٹرس گلڈکا ایک وفد وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوا۔ گلڈ کے صدر اور گریٹر کشمیر گروپ آف پبلیکشنز کے ایڈیٹر اِن چیف فیاض احمد کلو کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کے ای جی کے صدر اور دیگر عہدیداراں کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ گلڈ ریاست میں جمہوریت کے چوتھے ستون کے استحکام کے لئے کام کرے گا جس کے لئے حکومت گلڈ کو ہر ممکن مد د فراہم کرے گا۔محبوبہ مفتی نے وفد کو یقین دِلایا کہ گلڈ کی مانگوں کا جائزہ لے کر مرحلہ وار پوری کی جائے گی۔وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو اور وزیر تعلیم نعیم اختر کے علاوہ ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔