سرینگر//کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کے نومنتخب عہدیداران کی ایک میٹنگ صدر فیاض احمد کلو کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مقامی اخباروں کو درپیش مسائل خاص کرمیڈیا برادری کو درپیش مسائل پر غور وخوض کیا گیا اور اپنی مشوروں سے صدر کو آگاہ کیا جن پر 13اگست کو ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ میں تفصیلی بحث ہوگی۔ میٹنگ گریٹر کشمیر کے دفتر میں ہوئی جس میں نائب صدور بشیر احمد بشیر اور سجاد حیدر، بشیرمنظر(جنرل سیکریٹری) ہارون رشید ( خزانچی) اور خصوصی طور پر مدعو کئے گئے مسعود حسین بھی موجود رہے۔