سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ممبران کے ایک وفد نے اتوارکی شام وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی۔وفد کی قیادت گریٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کر رہے تھے جو گلڈ کے صد ر ہیں۔وفد نے وزیرا علیٰ کے سامنے کئی امور رکھ کر اُن کے ازالے کی مانگ کی۔وزیرا علیٰ نے وفد کو بتایاکہ وہ ممبرن کی طرف سے اُبھارے گئے امور پر غور کریں گی۔اس موقعہ پر وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو بھی موجود تھے۔