سرینگر//سرینگر میں ایئر فورسز سٹیشن پر بھاری پیمانے پر بم مسماری عمل میں لائی جا رہی ہے اور آس پاس رہنے والے مقامی لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ضروری اقدام کریں۔
100اور120کلوگرام وزنی ان بموں کی مسماری کیلئے30اگست اور6 ستمبر کے ایام مقرر کئے گئے تھے تاہم نیوز ایجنسی کے این ٹی کے مطابق یہ ملتوی کئے گئے ہیں اور نئی تاریخوں کا اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا تاکہ لوگ باخبر رہیں۔
ضلع بڈگام کے گوگو،لاگون،اُومپورہ،بچرو،گدواستو،نوآرو،اچھگام،قاضی باغ،ہمہامہ اور شیخپورہ نامی علاقوں کے لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ بموں کو ناکارہ کرنے کے دوران گھروں میں ہی رہیں۔
ایک سیکورٹی آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمول کا عمل ہے اور لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ایئر فورس سٹیشن کے نزدیک رہنے والے مقامی لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور کھلے آسمان کے نیچے نہ آئیں