سرینگر// کشمیر اکنامک الائنس نے کشمیر انٹرنیشنل ہوٹل، گھنٹہ گھر، سرینگر کے مالک مرحوم عبدالعزیز کے صاحبزادے جاوید اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاوید اقبال چھانہ پورہ کے رہائشی تھے اور ان کی وفات پر تجار تی برادری نے ان کے اہل خانہ، خاص طور پر ان کے عم زادبھائی اور تجارتی لیڈر سراج احمد سراج کے ساتھ تعزیت کی ہے۔کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری، شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار، چیف ترجمان محمد صدیق رونگا، سیکریٹری معراج الدین گنائی، سینئر رہنما حاجی ولی محمد اور حاجی نثار نے تعزیتی پیغام میں کہا’’ہم جاوید اقبال کی وفات پر ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈارنے کہا’’جاوید اقبال کی وفات ہمارے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کی محنت اور تجارت کے میدان میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم ان کے خاندان با لخصوص سراج احمد سراج کے دکھ میں شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔‘‘