کشمیر اکانومک الائنس کے سربراہ یاسین خان سرینگر میں گرفتار

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read

سرینگر/پولیس نے بدھ کو سرینگر میں تاجرتنظیموں کے وفاق کشمیر اکانومک الائنس کے چیئر مین محمد یاسین خان کو آبی گذر علاقے سے گرفتار کرلیا۔

تنظیم کے ایک ترجمان کے مطابق گرفتاری کے بعدخان کو کوٹھی باغ پولیس سٹیشن میں مقید رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علیحدگی پسند لیڈروں کے وفاق مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ''ہفتہ حقوق انسانی '' کے تحت مظاہروں کی کال دے رکھی ہے اور اس میں سماج کے سبھی طبقوں کو الگ الگ شامل ہونے کی اپیل کی  گئی ہے۔

 

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *