سرینگر//لیہہ اور کرگل سمیت کشمیر ڈویژن کے لوگوں کو دور افتادہ اوربرف سے ڈھکے علاقوں تک دقتوںکے بغیر ہوائی سفر کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے سبسڈی پر ہیلی کاپٹر خدمات کا آغاز کیا۔یہ سروس سرینگر۔مژھل۔ٹنگڈار، کپوارہ۔مژھل ۔ٹنگڈار،سرینگر ۔کرگل، سرینگر۔دراس،سرینگر۔لیہہ،لیہہ۔لنگ شیڈ ۔نیرک ،لیہہ ۔نوبرا،سرینگر۔بانڈی پورہ ،سرینگر۔گریز ،بانڈی پورہ ۔گریز اور واپس اپنے مقامات تک چلے گی۔سرینگر ائر پورٹ پر اتوار کے بغیر ہر روز صبح ساڑھے 9بجے ہیلی کاپٹر اڑان بھرے گا۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ علاقوںمیں پون ہنس لمیٹیڈ (ہیلی کاپٹر سروس اوپریٹر) کے ساتھ لیزان آفیسران کو نامزد کیا ہے ۔یہ آفیسران ،کپوارہ،لیہہ اور کرگل کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران اورکرناہ اور دراس کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ہیں۔یہ آفیسران سبسڈی پر ہیلی کاپٹر خدمات کے لئے ٹکٹیں اجرأ کریں گے۔شہر سرینگر کے لئے خواہشمند مسافر ٹی آر سی سرینگر۔ٹکٹیں حاصل کرسکتے ہیں۔