سرینگر/شیو سینا کے سربراہ اُدھائو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اور بھارت کے باقی ماندہ حصوں میں یکساں قوانین رائج ہونے چاہیں۔
انہوں نے کانگریس پر برستے ہوئے کہا ''کانگریس دفعہ370کا خاتمہ نہیں چاہتی ہے''۔
اورنگ آباد میں ایک عوامی جلسے سے تقریر کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا''فاروق عبد اللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ دفعہ370کے خاتمے کے بعد کشمیر میں ترنگا لہرانے والا کوئی نہیں ہوگا۔کانگریس بھی دفعہ370ختم کرنے کیخلاف ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ پورے بھارت کے اندر یکساں قوانین رائج ہونے چاہیں''۔
ٹھاکرے نے مزید کہا کہ شیو سینا ایسا وزیر اعظم چاہتی تھی جو پاکستان پر حملہ کرے، اسی لئے شیو سینا بھاجپا کی حمایتی بن گئی۔