گوا//مسئلہ کشمیر کو ایک اُلجھی ہوئی پہیلی قرار دیتے ہوئے سابق وزیر دفاع منو ہر پاریکر نے کہا کہ دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے دُور رس پالیسی اختیار کرنا ناگزیر ہے ۔ پناجی میں منعقدہ تقریب کے حاشیے پر پاریکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حساس اور الجھی ہوئی پہیلی ہے ،جس کا حل آسان نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی پہیلی کا حل تلاش کرنا آسان نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دیر نہ مسئلہ اور اس کے حل کیلئے دُور رس پالیسی اختیار کرنا ناگزیر ہے ۔سابق مرکزی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے موجودہ مرکزی حکومت کو ہدف تقید بنایا۔ایک بیان میں انکا کہنا ہے حکومت نے کشمیر پر خطرناک راستہ اختیار کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے بھارت کشمیر کھو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے بجائے کشمیریوں سے مذاکرات کئے جائیں جبکہ ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ بھارت کیلئے خطرناک ہے۔سابق وزیر چدمبرم نے کہا فوج اورپولیس وادی میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کشمیریوں کی تحریک خالص کشمیریوں کی ہے۔