جنیوا//پاکستان نے بھارت پر کشمیر میں دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کر دیا جبکہ بھارت کے مستقل مندوب سری نواس پرساد پاکستان کو یہ طعنہ دیا کہ کشمیر پر اس کی چیخ وپکار بے معنی ہے اور یہ کہ اقوام متحدہ کے ہر میٹنگ میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے ایک مرتبہ پھر کشمیر پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت پر زبردست الزامات عائد کئے اور انہوںنے یہ الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان پر فرضی سرجیکل سٹرائیکس کا جھوٹ پھیلایا حالانکہ زمین سطح پر کسی بھی جگہ سے کوئی سٹرائیک نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی مشکل فیصلہ بھارت لے سکتا ہے اور نہ ہی بھارتی فوج پاکستانی علاقوںمیں گھسنے کی جرات کر سکتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کے اندر بھی بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے کیونکہ جگہ جگہ پر فوج کی طرف سے لوگوں کو مختلف بہانوں سے ہراسان کیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ جگہ جگہ پر فوج نوجوانوںپر گولیوں اور پیلٹ گن کا استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے بے گناہوںکاخون بہایا جارہا ہے ۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر درست ہے لیکن بھارت موقف بدل رہاہے کیونکہ کبھی وہ بین الاقوامی دباو کی تاب نہ لاکر اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بات کرتا ہے تو کبھی اس کو اٹوٹ انگ کہتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ بھارت کے قول و فعل میں ہی تضاد ہے ۔اگر اس طرح کی صورتحال ہے تو پھر بھارت کس طرح کے مذاکرات کی دلیل پیش کرتا ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ بھارت ہمیشہ سے ہی کشمیر کو لیکر مذاکرات کر یرغمال بنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن پاکستان اس سلسلے میںنیک نیتی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے بھی اقوام متحدہ کو اس سلسلے میںایک ڈوئزیئر پیش کر دیا ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کو ان معاملات سے آگاہ کرنا ہے جن سے انہیں واقفیت نہیں ہے اور وہ کشمیر کے اندرونی حالات سے واقف بھی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیراعظم نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے لازمی ہے کہ ان قراردادوںپر عمل درآمد کیا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیر میں بھیانک جرائم کا مرتکب ہورہا ہے اوران کو چھپانے کیلئے یاتو وہ دہشت گردی کا سہارا لیتا ہے یاپھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے جس سے اس کو اب کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ہے ۔ اس دران انہوںنے کہا کہ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ کافی زیادہ ہورہا ہے جس میں کسی بھی طور پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔اس دوران بھارت میں اقوام متحدہ کی مندوب نے پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے الزاامات کو سرے سے ہی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ یکطرفہ آواز ہے جو بھارت پر اثرا نداز نہیں ہوسکتی ہے ۔انہوںنے پاکستانی مندوب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کی چیخ وپکار بے معنی ہے کیونکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہیگا لہذا پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے تو بہتر ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے صاف کر دیا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے ہی کشمیر میں گڑ بڑ پھیل رہی ہے لہذا پاکستان کو اس مسئلے پر اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا اور جب تک سرحدپار درہشت گردی اور دراندازی جاری ہے تب تک حالات بہتر نہیں ہوسکیں گے ۔