Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
سپورٹس

کشمیری کھلاڑی کامران اقبال انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
 سرینگر// کرکٹ کلب کشمیر جمخانہ کی نمائندگی کرنے والے کامران اقبال کو انڈیا انڈر19 ٹیم کے لئے منتخب کیاگیاہے۔ دلکش اسٹروکس اور جارحانہ بلے بازی کے لئے مشہور کامران اقبال کافی عرصہ سے بی سی سی آئی کے جونیئر سیلکٹروں کی نظروں میں رہے ہیں اورآج ان کی محنت اور صلاحیت رنگ لائی ۔ شہر خاص کے نوپورہ وانی یارصفاکدل کے رہنے والے کامران اقبال نے جونیئر سطح کے قومی ٹورنامنٹوں میں اب تک زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیاہے اور وہ جموں وکشمیر کے واحد کرکٹر ہیں جنہوںنے جونیئر لیول کے سبھی ٹورنامنٹوں میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کامران اقبال نے انڈر14، انڈر16 اور انڈر19 کے قومی سطح کے مقابلوں میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں بھی کامران اقبال نے صلاحیتوں کا لوہامنوایا اور سلیکٹروںکو اپنی دلکش اور جارحانہ بلے بازی سے متاثر کیا۔ کامران اقبال کے والد اوروالدہ پیشے سے ڈاکٹر ہیں لیکن انہوںنے کامران اقبال میں چھپی صلاحیتوں کو پرکھ لیاتھا اورانہوںنے کامران کوکرکٹ کھیلنے کی پوری آزادی دی ۔ انڈر19انڈیا ٹیم میں کامران اقبال کے انتخاب پر ریاست جموں وکشمیر کے سینئر وجونیئر کھلاڑیوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انڈیاانڈر19ٹیم میں کامران کے انتخاب سے ریاست کے دیگر سینئر وجونیئر کھلاڑیوں کو نیا حوصلہ ملا ہے اور وہ بھی کامران اقبال کی طرح محنت اورلگن سے اپنے کھیل میں نکھارلائیں گے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ لکھنو میں افغانستان، نیپال اورانڈیااے اورانڈیا بی انڈر19ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کھیلاجائیگا۔ کشمیر جمخانہ کرکٹ کلب  کے صدر اور جموں وکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری اقبال احمد شاہ نے کامران اقبال کے انڈیا انڈر 19میں انتخاب پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کامران کے انتخاب سے ریاستی کرکٹروں کے ساتھ ساتھ کشمیر جمخانہ کرکٹ کلب کے عہدیداروں اورکھلاڑیوں کا سرفخر سے اونچا ہوگیاہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ
تازہ ترین
جموں سرینگر شاہراہ پر چندرکوٹ میں یاترا گاڑیوں کو حادثہ پیش،تقریباً36یاتری زخمی
تازہ ترین

Related

سپورٹس

ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ مرمو نے ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

July 4, 2025
سپورٹس

گوکیش نے ایک بار پھر میگنس کو ہرایا

July 4, 2025
سپورٹس

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

July 4, 2025
سپورٹس

بصارت سے محروم افراد کیلئے نمائشی میچ سبحان سٹیڈیم سوپور میں منعقد

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?