جموں//کشمیری پنڈت جوائنٹ ایکشن کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کے بلیدان دوس کومنانے کے سلسلے میں پریس کلب جموں کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔اس دوران مظاہرین نے 1990 میں جنگجوئوں کی طرف سے قتل کئے گئے کشمیری پنڈتوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقعہ پر مظاہرین نے کہاکہ اس قتل عام میں کشمیری پنڈتوں کے عظیم لیڈر پنڈت ٹیکالال جی ٹپلوبھی ہلاک ہوئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اس سال ہم پریس کلب کے باہر احتجاج کرکے کشمیری پنڈتوں کے بلیدان دوس کومنارہے ہیں۔اس دوران مظاہرین میں اشونی کمار چرنگوچیئرمین کے پی جوائنٹ ایکشن ،آر۔کے بٹ جنرل سیکریٹری ، وریندررینہ قومی ترجمان، پی کے ڈاکٹراے این پنڈت، اپندرکول، روشن لال رینہ ، ٹی این ،بملاچرنگو، سنجے گنجو، بی ایل گریالی، وجے قاضی، دوکاناتھ ،وجے سپرو، سمیربٹ، رکسن بٹ، راکیش ٹکواوراکشے پنڈتاشامل تھے۔اس دوران مقررین نے کشمیری ہندوئوں اورسکھوں کے قتل عام کے خلاف نعرے بازی کی ۔