کشمیری نوجوانوں کے لئے مخصوص فوج میں بھرتی ریلی ماہ مئی میں: فوجی ترجمان

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سری نگر//آرمی ریکروٹمنٹ دفتر سری نگر کشمیر کے جملہ اضلاع کے امیدواروں کے لئے سال رواں کے ماہ مئی سے ایک بھرتی ریلی کا اہتمام کر رہا ہے۔
قریب دو ہفتوں پر مشتمل یہ بھرتی ریلی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں منعقد کی جائے گی۔
دفاعی ترجمان نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آرمی ریکروٹمنٹ دفترسری نگر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سونہ واری علاقے کے ہیلی پیڈ میدان میں 17 سے 28 مئی تک ایک بھرتی ریلی کا اہتمام کیا جائے گا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *