سرینگر//جے کے ایل ایف ( آر ) اور حریت (جے کے)نے کہا ہے کہا این آئی اےکو مزاحمتی قیادت کو ہراساں کرنے کیلئے ایک ہتھیارکے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔انھوں نے جدوجہد برائے آزادی کے مشن کی تکمیل اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے مشن کے ساتھ وابستگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی دباؤ کو خاطر میں لاتے ہوئے اپنے مشن سے دستبردارنہیںہوں گے ۔کے ایل ایف آر کے چیئرمین بیرسٹر عبدالمجید اور وجاہت قریشی نے NIAکی جانب سے فنڈنگ کیس میں گرفتار قائدین کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور ان کی غیر مشروط رہائی کی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مزاحمتی قیادت کے خلاف جھوٹے الزام عائد کرکے ایک جانب ان کی مدت قید کو طول دیا جارہاہے اور دوسری طرف عوام کوہراساں کرنے اور لوگوں کے درمیان خوف کی نفسیات پیدا کرنے کا مقصد کارفرما ہے ۔ بیرسٹر اور قریشی نے این آئی اے کی جانب سے گرفتار کیے گئے قیدیوں کی حالت پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا اورکہا کہ انہیں طبی علاج فراہم نہیںکیا جارہا ہے اور جس کی وجہ سے ان کی جسمانی حالت روز بروز بگڑ رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سانحہ گائو کدل کی 27 ویں برسی پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی پیش کی گئی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کے مشن کی تکمیل تک تب تک بر سر جدوجہد رہیں گے جب تک نہ بھارت کا آخری سپاہی بھی ریاست سے چلا جائے ۔ادھرحریت کانفرنس جے کے کنوینر اور مسلم کانفرنس کے چیرمین شبیر احمد ڈار ، محاز آزادی کے صدر محمد اقبال میر ،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ کے چیرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیرمین غلام نبی وار نے علیحدگی پسندلیڈروں اور تاجر کے خلاف این آئی اے کی طرف سے داخل کئے گئے چارج شیٹ کے بے بنیاد ،جھوٹ اورگمراہ کن قرار دیا ہے۔قائدین نے فوجی سربراہ کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری تحریک حق پر مبنی ہیں اور یہ تحریک ہمارے لے محبت اور عبادت کی مانند ہے اور کسی بھی صورت میں آزادی پسند لیڈران اور عوام اس سے خوفزدہ ہوگی اور نہ کھبی سرندر کریں گی اور نہ فوجی سربراہ کی دھمکیا ں ہمیں مرعوب کر سکتی ہیں ۔