سرینگر// نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسربھےم سنگھ نے پارٹی کی طرف سے ضمنی پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ اس حوالے سے سرینگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھیم سنگھ نے کہاکہ حکمراں پارٹی پی ڈی پی-بی جے پی نے وادی کشمیر کے پارٹی کے ایگزیکٹو ممبران اور سینئر عہدیداروں کی سےکورٹی ہٹا دی ہے ، جن میں سعید مسعود ااندرابی (ریاست کے سیکرٹری جنرل)، منظور احمد نائک (صوبائی صدر) فاروق احمد ڈار (ضلعی صدر بارہمولہ)، علی محمد ڈار، شاہ فےاض (ضلعی صدر شوپیان)، حکےم عارف علی (ضلعی صدر سرینگر) وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے 60 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان جو مزدوری کرنے کے لئے ہمسایہ ریاستوں میں چلے گئے ہیں۔اس معاملے کو پروفےسر بھےم سنگھ نے ہندستان کے الیکشن کمشنر کے نوٹس میں بھی لایا تھا، جنہوں نے ذاتی طور پر صورت حال پر غور کرنے کا یقین دلایا تھا۔پنتھرس سربراہ نے کہاکہ مکمل سیکرٹریٹ جموں سے 200 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر کام کر رہا ہے۔کشمیر وادی میں کوئی حکومت نہیں ہے اور ووٹر پڑوسی ریاستوں میں ہیں۔ نیشنل ۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے کشمیر کے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کا وادی کشمیر میں مکمل طور پر بائیکاٹ کریں۔