سرینگر// قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے کشمیرکے ایک صحافی کو آسیہ انداربی کیس کے سلسلے میں نئی دلی طلب کیا ہے۔انگریزی روزنامہ کشمیر ابزرور کے ساتھ کام کررہے صحافی عاقب جاوید کوکیس زیر نمبربتاریخ 27اپریل2018کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کیلئے نئی دہلی طلب کرلیا ہے ۔عاقب جاوید ایکریڈیڈجرنلسٹ ہے جس کے نام سمن جاری کیا گیا ہے ۔سمن میں کیا گیا ہے ’’ایسا لگتا ہے کہ آپ معاملے کی صورتحال سے واقف ہیں ،جو این آئی اے سپر انٹنڈنٹ آف پولیس کی زیر نگرانی تحقیقاتی عمل سے گذر رہا ہے ‘‘۔نوٹس میں کہا گیا ہے ’’آپ سے گذارش کی جاتی ہے کہ 15جولائی کو کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں این آئی اے ہیڈ کوارٹر نئی دلی میں حاضر ہوجائیں ‘‘