Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیری سکالر گلزار وانی 16برس بعد بری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 21, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// 2001میں دہلی سے گرفتار کئے گئے بونہ تاپر پٹن کے سکالر گلزار احمد وانی پر عائد 11واں کیس بھی خارج ہوا ہے اور بارہ بنکی عدالت نے موصوف کو اس کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ صادر کیا ہے ۔اس طرح اب 16برسوں سے مقید گلزار احمد کی رہائی عنقریب عمل میں لائے جانے کی توقع ہے ۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے مقید سکالر گلزار احمد کے برادر نے بارہ بنکی عدالت سے ان کی باعزت بری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء ہند (مہاراشٹرا) کی جانب سے قانونی امداد جبکہ دہلی کے معروف وکلاء ایڈوکیٹ شاور خان اور ایڈوکیٹ ابوبکر سبحانی کی مدلل قانونی پیروی کے نتیجے میں گلزار وانی کے ان کیسوں کے حقائق سامنے آئے اور فاضل عدالتوں نے انہیں سبھی11کیسوں سے باعزت بری کردیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت 2کیسوں کے فیصلہ جات کی نقل جیل حکام کو موصول نہیں ہوئی ہے اور اس عمل میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں جس کے بعد گلزار احمد وانی رہا ہونگے ۔واضح رہے کہ گلزار احمد وانی جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے شعبہ عربی میں NETکوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی کررہے تھے ،کو دہلی سے اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ اپنے گھر سے واپس علی گڑھ جارہے تھے ۔اس موقعے پر ان کے خلاف مختلف تھانوں میں کئی کیس درج کئے گئے جبکہ ان پر سب سے اہم کیس سابر متی ایکسپریس میں ہوئے بم دھماکے کا تھا ،جس پر عدالت نے اب اپنا فیصلہ صادر کیا ہے ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ گلزار احمد وانی کے خلاف عائد کئے گئے پراسیکیوشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں باعزت بری کیا جارہا ہے ۔گلزار احمد وانی سمیت دیگر گرفتار افراد کے کیسوں کی پیروی جمعیت علماء ہند (مہاراشٹر) نے کی اور ان کیسوں میں دہلی کے معروف وکلاء کی خدمات حاصل کی گئیں ۔بارہ بنکی عدالت کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد جمعیت علماء ہند (مہاراشٹرا) نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے حق و انصاف کی جیت قرار دیا ۔ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے گلزار وانی کے لوور کورٹ سے۱۶ سال بعد باعزت بری ہونے کے فیصلہ پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کام جو حکومتوں کا تھا اسے عدالتیں کر رہی ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ یہ فیصلہ فرقہ پرست اور متعصب ایجنسیوں کے منہ پر طمانچہ ہے اور قانون و انصاف کی جیت ہے۔انہوں نے اس موقع پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق جب یہ مجرم نہیں  تو پھر اصل گنہگارکہا ں ہیں؟۔مولانا مدنی نے کہا کہ ایک طرف تو این آئی اے اور دیگر تفتیشی ایجنسیاں موجودہ حکومت کے دباؤ میں بھگوا دہشت گردی میں ملوث کرنل پروہت ،پرگیا ٹھاکر اور سوامی اسیمانند جیسے ملزمان کو کلیں چٹ  دینے کی کوشش میں مصروف ہے، وہیں دوسری جانب عدالتیں بے گناہ افراد کو باعزت بری کرکے فرقہ پرست طاقتوں اور ان کے دباؤ میں کام کرنے والی ایجنسیوں کو باور کرارہی ہیں کہ وہ جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر بے قصورلوگوں کی زندگیاں برباد کرنے سے باز آئیں۔انہوںنے ایک بار پھر کہا کہ جب تک خاطی انتظامیہ اور متعصب پولیس افسران کو ان کے کرتوتوں کی سزا نہیں ملتی تب تک انصاف مکمل نہیں ہوسکتا ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?