سرینگر // محکمہ زراعت نے کشمیری زعفران کے سلسلے میں جی آئی ٹیگ حاصل کر لیا ہے، چنئی میں قائم جغرافیکل ادارے نے کشمیری زعفران کو تسلیم کر لیا ہے ۔جی آئی نے کشمیری زعفران کے تسلیم شدہ مالک، ڈائریکٹر اگریکلچرل کشمیر اور زعفران ریسرچ دسو پانپور کو بنایا گیا ہے ۔ڈائریکٹر زراعت الطاف اعجاز اندرابی نے اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سند حاصل کرنے والے اعلیٰ سطح اور معیاری زعفران فروخت کرتے ہیں، اور اس کے ذریعے بیچنے والی زعفران کی کوالٹی اعلیٰ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن حاصل کرنے کا مقصد زعفران کو تحفظ فرام کر کے کیسانوں کی آمدنی بڑھانا ہے ۔یاد رہے کہ ڈایریکٹر اگریکلچر نے دہلی میں ایک اعلیٰ سطح میٹنگ میں حصہ لیا تھا، جہاں انہوں نے زعفران کے بارے میں ماہرین کو جانکاری فراہم کی تھی جس سے زعفران کیلئے یہ جی آئی ٹیگ حاصل کرنا ممکن ہو سکا ہے ۔