سرینگر // حریت (ع)چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ70 برسوں سے جاری کشمیریوں کی نسل کشی مسئلہ کشمیر کا شاخسانہ ہے جس کے نہ حل ہونے کے سبب اب تک ہزاروں کشمیری جاں بحق کئے جاچکے ہیں ۔میرواعظ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک انسانی اور سیاسی مسئلہ ہے اور جب تک اسے فوجی قوت اور طاقت کے بجائے سیاسی طور پر امن ذرائع سے حل نہ کیا جائے تب تک اس خطے میں بدامنی ، قتل و غارت ، خونریزی اور بے چینی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ حکومت ہندوستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے۔