اننت ناگ//کشمیریونیورسٹی کے جنوبی کیمپس کے کمپوٹرسائنس شعبے نے ’مشین لرننگ یوزنگ نیورل نیٹ ورک‘موضوع پرایک خاص تقریر کااہتمام کیا۔یہ خاص تقریرآئی بی ایم کیلی فورنیا کے سائنسدان ڈاکٹرشیخ نصراللہ نے دیااوراس میں فیکلٹی،ریسرچ اسکالروں اورطلاب نے شرکت کی۔شعبہ کمپوٹر سائنس کے اکیڈمک کارڈنیٹرڈاکٹر ہلال احمدکھانڈے نے مہمان کاخیرمقدم کرتے ہوئے شعبے کی کارکردگی کا مختصرخلاصہ پیش کیا۔اپنی تقریر میں ڈاکٹر ہلال نے مشین لرننگ آلات کے بارے میں جانکاری دی اورکمپوٹر شعبے میں اس کی افادیت کواجاگر کیا۔