عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// کشمیر یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (KUET) جو پہلے اتوار 27 جولائی 2025 کو ہونا تھا، کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کو اب بروز منگل 29 جولائی 2025 کو مقرر کیا گیا ہے۔امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تفصیلی نوٹیفکیشن اور نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں۔