کشمیریونیورسٹی میں تخلیقی آرٹ نمائش،وائس چانسلر نے افتتاح کیا

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر//’’آزادی کاامرت مہااُتسو‘‘بینرتلے کشمیریونیورسٹی کے سینٹر فار وومن اسٹیڈیزاینڈریسرچ نے پیر کوکھلی فضاء میں ایک تخلیقی آرٹ نمائش کااہتمام کیا۔وائس چانسلر پروفیسرنیلوفرخان نے افتتاحی پروگرام کی صدارت کی جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اوریونیورسٹی ماڈل اسکول کے طلاب نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرپروفیسر نیلوفرخان نے جنہوں نے نمائش میں پوسٹر اور پینٹنگس دیکھیں کہا کہ ہر ایک پینٹنگ احساسات کی ترجمانی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلاب کے اپنی احساسات اورخواتین کے مسائل خاص طور سے گھریلوں تشددکو کھل کرتخلیقی آرٹ کے ذریعے اظہارکرنے سے دل خوش ہوجاتا ہے ۔وائس چانسلر نے سینٹرفاروومن اسٹیڈیزاینڈریسرچ کے کارڈنیٹر کواس نمائش کااہتمام کرنے کیلئے سراہا۔انہوں نے کہا کہ سینٹرفاروومن اسٹیڈیزاینڈریسرچ کواپنی غیرنصابی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہیے تاکہ طلاب کو اپنے ہنر کو دکھانے کاپلیٹ فارم مہیاہو۔ ڈین اسکول آف آرٹس لنگویجزاورلٹریچر پروفیسرعادل امین کاک اور ڈین اسکول آف لاء پروفیسربیوٹی بانڈے نے طلاب کے فن پاروں کی تعریفیں کیں۔نمائش میں بہتر ین اعزازپانے والوں اورشرکاء کو میڈل اوراسناد سے نوازاگیا۔

Share This Article