سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے انٹر ڈیپارٹمنٹ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سوشل سائنس شعبہ نے سٹیٹٹکس شعبہ کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹوں سے شکست دیدی۔سوشل ورک شعبے کی عارفہ اور سٹیٹٹکس شعبہ کی طاہرہ نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی کے 10شعبوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ڈاکٹر نثار احمد کارڈنیٹر ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن نے فائنل میچ میں شریک دونوں ٹیموں میں اعزازات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔