عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ٹیولپ گارڈن سرینگر کو ایشیاء کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن ہونے کی وجہ سے باوقار ورلڈ بک آف ریکارڈز (لندن)میں شامل کیا گیا ہے جس میں ٹیولپ شو 2023 کے دوران 68 مختلف اقسام کے 1.6 ملین ٹیولپ پھول کھلے تھے۔اس سلسلے میں ڈبلیو بی آر لندن نے کمشنر/ سیکرٹری برائے فلوریکلچر، گارڈنز اینڈ پارکس شیخ فیاض کو اعزازی تقریب میں مدعو کیا تاکہ وہ نوبلز آف کامن ویلتھ نیشنز ایوارڈ آف ورلڈ بک آف ریکارڈ(لندن)کا سرٹیفکیٹ وصول کریں جو برطانوی پارلیمنٹ میں دیا جانا تھا۔ایوارڈ کی تقریب 29 اکتوبر کو للت، نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں 35 ممالک کے مندوبین موجود تھے۔پچھلے سال 3.77 لاکھ سیاحوں نے 32 دنوں کے دوران گارڈن کا دورہ کیا جو اب تک کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔