سرینگر//پاکستان نے بھارت پرسنگین الزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کی فوج اورفورسزکشمیرمیں عام شہریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال کرتے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام آبادمیں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے بتایا کہ گزشتہ2 ہفتوں میں بھارت نے18 کشمیریوں کو جاں بحق کیا اوربقول محمدفیصل بھارتی افواج نے بانڈی پورہ میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اوریہ پاکستان کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہے۔پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور متعدد واقعات میں اب تک ہزاروں کشمیری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ان کے بقول ماہ ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق فوج نے ایک خاتون سمیت 42 کشمیریوں کو جاں بحق کیا، جس سے 5 خواتین بیوہ اور 122، بچے یتیم ہوگئے۔پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ہم بھارت کو مذاکرات کے لئے منانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پہلے خط آیا تھا، تو ہم نے پر امن تعلقات میں کوشش کی۔ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کرتارپور سرحد تب ہی کھل سکتی ہے جب بھارت مذاکرات کرتا ہے۔