سری نگر// وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسمی صورتحال دگر گوں ہے اور مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درج حرارت میں قدرے کمی درج ہوئی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں موسم 12 تک جوں کا توں رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایک ہفتے کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔