سری نگر// وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد ٹھٹھرتی سردیوں میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور دارلحکومت سری نگر میں مسلسل دوسرے شب بھی کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں جمعرات اور ہفتے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔