سری نگر// وادی کشمیر میں تازہ بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔