سوپور //کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر کے نامہ نگار برائے سوپور کو دوبارہ پریس کلب سوپور کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔سوپور میں 29مارچ 2017کو پریس کلب سوپور کے ممبران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صحافیوں نے شرکت کی اورکئی ایک معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس دوران ممبران نے ایک مرتبہ پھر کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے سوپور جی ایم بٹ کو صدر جبکہ ہمایوں ملک کو جنرل سیکریٹری اور سید فیاض کو کوڈینیٹرمنتخب کیا گیا ۔اس موقعہ پر جی ایم بٹ نے گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے چیف فیاض احمد کلو کو صدر ایڈیٹر گلڈ کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں یہ شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔