سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کا ایک وفد مرحوم مقبول ساحل کے گھر واقع ادھال کوکرناگ گیا جہاں انہوں نے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی ڈھارس بندھائی۔مرحوم قلمکار،شاعر اور صحافی مقبول ساحل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے افراد کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جن میں مرحوم کی بیوہ،5فرزندان اور ایک کمسن بچی کے علاوہ معمت والدہ اور جسمانی طور ناخیز بھائی شامل ہیں ۔مرحوم کی جنت نشینی کی دعا کرتے ہوئے وفد نے افراد کنبہ کو یقین دلایا کہ وہ ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن مدد بہم پہنچائی جائے گی۔گلڈ ممبران نے بعد میں 5لاکھ روپے کی چیک مرحوم کے کنبے کو پیش کی جو وزیراعلیٰ کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔وفد نے گلڈ کی طرف سے بھی کنبے کو دو لاکھ کی رقم پیش کی ۔