Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر،خطہ چناب اور پیر پنچال برف برف پروازیں منسوخ، ریل خدمات معطل، قومی شاہراہ دیر شام جزوی بحال

Mir Ajaz
Last updated: December 28, 2024 9:40 pm
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE

۔3سال بعد بھاری برفباری ، وادی بھر میں بجلی بریک ڈائون،بجلی کے متاثرہ فیڈر 90فیصد بحال کرنے کا دعویٰ

اشفاق سعید

سرینگر// وادی میں امسال کی پہلی بھاری برف باری کے باعث ہفتہ کے روز معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے، جس سے پروازوں اور ریل کے آپریشن میں خلل پڑا اور سرینگر جموں قومی شاہراہ بھی بند ہو گئی۔ حکام نے بتایاکہ جمعہ سے کشمیر بھر میں اعتدال سے بھاری برفباری ریکارڈ کی گئی، جس میں سرینگر شہر اور وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری بھی شامل ہے۔جنوبی کشمیر میں میدانی علاقوں میں بھاری سے بہت زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی، جب کہ وسطی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی۔حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری ہوئی۔سرینگر میں تقریباً 8 انچ برف پڑی جبکہ گاندربل میں تقریباً 7 انچ برف پڑی۔ حکام نے مزید کہا کہ ایک مشہور سیاحتی مقام سونمرگ میں تقریباً 8 انچ برف پڑی ۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر-لیہہ ہائی وے کے ساتھ زوجیلا محور پر تقریباً 15 انچ برف پڑی ۔ بڈگام ضلع کے علاقوں میں 7-10 انچ برف پڑی ، جبکہ ضلع اننت ناگ کے میدانی علاقوں میں تقریباً 17 انچ برف پڑی ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر ضلع کے بالائی علاقوں میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے۔سیاحتی شہر پہلگام میں 18 انچ تازہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔حکام نے مزید کہا کہ پلوامہ ضلع کے علاقوں میں 10-15 انچ برف پڑی ، جب کہ کولگام میں 18-25 انچ اور شوپیان میں تقریباً 18 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں میدانی علاقوں میں چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جب کہ گریز سمیت اونچی جگہوں پر 6 سے 10 انچ تک برف باری ہوئی۔عہدیداروں نے بتایا کہ بارہمولہ ضلع کے علاقوں میں 4-9 انچ برف پڑی ہے، جبکہ گلمرگ میں تقریباً 15 انچ برف پڑی ۔کپوارہ کے میدانی علاقوں میں 1-2 انچ برف پڑی، اور اس کے بالائی علاقوں میں 2-3 انچ تک برف پڑی۔
پروازیں منسوخ/ٹرین بھی بند
سرینگر// بھاری برفباری نے ہوائی سفر کو بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میںدن بھر کی سبھی پروازیںمنسوخ ہو گئیں۔ عمرہ زائرین سمیت 700 سے 800 مسافر سری نگر میں پھنس گئے ہیں، جبکہ دہلی پہنچنے والے 500 کے قریب مسافر درماندہ ہو گئے ہیں۔ ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے ہفتہ کو سہ پہر ’ایکس ‘ پر اپنا پیغام درج کرتے ہوئے کہا’’موسمی حالات کی خرابی کے باعث سرینگر ایئرپورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سرینگر ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہفتہ کیلئے شیڈول کی گئی تمام پروازیں خراب موسم کی وجہ سے معطل رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 80 فیصد پروازیں معطل کر دی گئی تھیں، بعد میں باقی 10 فیصد پروازوں کو بھی مؤخر کیا گیا ۔ اوردوپہر کے بعد تمام پروازیں مکمل طور پر معطل کری گئیں ۔برف باری کی وجہ سے سرینگر بانہال ٹرین سروس بھی ہفتہ کو متاثر رہی البتہ دوپہر کے بعد ریل انتظامیہ نے بڈگام ،اننت ناگ روٹ سے برف ہٹا کر سروس کو بحال کیا ،تاہم سرینگر بانہال روٹ پر شام دیر گئے تک بحالی کا کام نہیں ہو سکا تھا ۔
قومی شاہراہ بحال،باقی بند
محمد تسکین نے بانہال سے اطلاع دی ہے کہ ٹنل کے آر پار ہوئی برفباری اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے 24گھنٹوں سے بند پڑی قومی شاہراہ صرف قاضی گنڈ میں در ماندہ گاڑیوں کو جموں کی طرف نکلانے کیلئے جزوی طور پر بحال کیا گیا۔ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت جمعہ کی شام سے معطل تھی۔اس دوران ۔رام بن۔ بانہال سیکٹر میں شاہراہ کے مہاڑ ، ماروگ ، کیلا موڑ ، بیٹری چشمہ اور دگڈول سمیت کئی مقامات پر پتھر بھی گرتے رہے، تاہم بانہال سے جموں تک شاہراہ قابل آمدورفت ہے اور ہفتے کی دوپہر بعد سے موسم میں آئی بہتری سے شاہراہ پر پسیوں اور پتھروں کا خطرہ بھی کم ہوگیا ۔شام ساڑھے 5بجے قاضی گنڈ سے جموں کی طرف ٹریفک کو چھوڑ دیا گیا۔لیکن جموں سے کسی بھی گاڑی کو سرینگر کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔ادھر لداخ کا رابطہ بھی کشمیر سے کٹ کر رہ گیا ہے کیونکہ شاہراہ پر بھاری برف باری کے نتیجے میں گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے۔گریز بانڈی پورہ سڑک بھی رازدان ٹاپ پر تازہ اور بھاری برف باری کے چلتے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دی گئی ہے ۔ اسی طرح مغل روڑ ، سنتھن ٹاپ کشتواڑ اور کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقوں کرناہ ، کیرن اور مژھل سڑکیں بند ہیں وہاں بھی بھاری برف باری ہوئی ہے ۔
پھنسے والے سیلانی
مغل روڑ پر شدید برف باری میں پھنسے ہوئے 6افراد کو پولیس نے کامیابی کے ساتھ بچا لیا ۔پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات دو گاڑیاں۔ شوپیاں سے سرنکوٹ جا رہی تھیں۔ چتھہ پانی کے علاقے میں برف میں پھنس گئیں جس کی وجہ سے ان گاڑیوں میں سوار افراد مشکل موسمی حالات کی وجہ سے درماندہ ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی فوراًایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اورتمام افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر لیا ۔ ادھر گلمرگ میں بھاری برف باری کے بیچ فوج نے پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فون کال موصول ہونے کے بعد آرمی نے 68عام شہریوں اور 137سیاحوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔انہوں نے کہاکہ فوج نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی ۔
۔90فیصد بجلی بحال
شمال وجنوب میں بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے اور متعدد علاقوں میں شام دیر گئے، بھی بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی تھی ۔البتہ کچھ ایک اضلاع کے مین ٹاونز میں بجلی سپلائی کو بحال کر دیا گیا ۔بھاری برف باری کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا اور کئی جگہوں پر 33کے وی اور11کے وی فیڈیرز بھی متاثر ہوئے ۔ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ جو کہ محکمہ توانائی کے وزیر بھی ہیں ،نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ برف باری کے نتیجے میں بجلی کی صورتحال میں خلل پڑا ہے اور بجلی کی بحالی شام دیر گئے تک 90فیصد کی جائے گی ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں 33کے وی کے 41فیڈر ، اور 11کے وی کے 739فیڈر متاثر ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 132کے وی اور 220کے وی کا کوئی بھی فیڈر متاثر نہیں ہوا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں تقریباً تمام 33 کے وی لائنز بحال کر دی گئی ہیں جبکہ 11 کے وی فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔پی ڈی ڈی کے اننت ناگ اور کولگام سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر نثار احمد لون نے بتایا کہ دونوں اضلاع میں تقریباً تمام 33 کے وی فیڈرز بحال ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کولگام کے دیوسر اور اننت ناگ کے ایک اور فیڈر کی بحالی کا کام جاری ہے۔ اننت ناگ میں 153، 11 کے وی فیڈرز میں سے 48 بحال کیے جا چکے ہیں جبکہ 5468 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز (ڈی ٹی) میں سے 1680 کی مرمت مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اننت ناگ ضلع کے 41، 33/11 کے وی ریسیونگ سٹیشنز میں سے 34 کو بحال کیا جا چکا ہے جبکہ کولگام میں 70، 11 کے وی فیڈرز میں سے 6 کو بحال کر لیا گیا ہے اور باقی کی مرمت کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے اور تمام علاقوں میں 33 کے وی لائنز بحال ہو چکی ہیں اور 11 کے وی میں موجود خرابیاں جنگی بنیادوں پر دور کی جا رہی ہیں۔ ایم ڈی محمود شاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ برف باری سے متاثر بجلی سپلائی ہفتہ کی شام دیر گئے تک 95فیصد بحال کر دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صرف ایک فیڈر متاثر تھا جو شام تک بحال ہو جائے گا۔ باقی 100فیصد وسطی کشمیر میں بجلی بحال ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صرف کولگام کے 9فیڈرز ایسے ہیں جہاں بحالی کا کام بھاری برف باری کی وجہ سے متاثر رہا ہے اور اتوار کی صبح تک یہاں بھی بجلی بحال کر دی جائے گی ۔محمود شاہ نے مزید کہا کہ بھاری برف باری کے نتیجے میںہفتہ کی صبح 1280میں سے صرف 500فیڈرز ہی کام کر رہے تھے باقی سب متاثر تھے لیکن پورے عملہ کو متحرک رکھ کر بجلی کی 95فیصد بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین
جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

مانسون کی پیش رفت اچھی ہے، معیشت کو فائدہ ہوگا: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے، آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے کانگریس کا نوٹس

July 21, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق، مختلف آپشنز زیر غور ، ہائبرڈ سسٹم نا منظور | دفعہ 370پر بھاجپا بیانیہ پِٹ گیا | ملی ٹینسی پاکستان کے ارادوں کا نتیجہ،آرٹیکل 370ہٹانے سے کوئی تعلق نہیں جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا اور اسمبلی سیٹوں کو پُر کرنے میں 'تاخیر کیوں؟ : وزیر اعلیٰ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?