عاصف بٹ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ گزشتہ روز سفرمعمود پر روانہ ہوا جس میں58 عازمین حج شامل تھے ۔ان عازمین میں 37مرد و 21خواتین شامل تھیں ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ،مرکزی امام جامعہ مسجد کشتواڑ فاروق احمد کچلو وقف کے اڈمنسٹریٹر نے گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کو سفرمعمود پر روانہ کیا۔اسلامیہ فریدیہ اسکول میںہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں و بزرگ نماز فجر کے بعد جمع ہوئے جہاں سے لوگوں نے حجاج کرام کوبیک خواہشات، فلگ شگاف نعروں و بلند تکبیر کیساتھ رخصت عازمین حج محکمہ کی گاڑیوں میں سوار تھے جن میں حجاج کرام کے رشتہ دار و عزیز بھی ان کے قافلے میں شامل تھے۔ جو بزریعہ سنتھن ٹاپ کے راستے سرینگر روانہ ہوئے۔امام جامعہ مسجدنے حجاج کرام کو سفر معمود پر جانے کیلئے انھیں مبارک باد پیش کی اور انھیں جموں کشمیر بلخصوص خطہ چناب میں امن و امان کے لئے دعا کی درخواست کی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گے تھے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انکی سہولیات کے لئے ادویات سے لیس ایمبولینس و دیگر عملہ بھی انکے ہمراہ بھیجا گیا تاکہ حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔