کشتواڑ //پی ڈی پی کارکنان کی ایک میٹنگ زیر صدارت شیخ ناصر ضلع صدر منعقد ہوئی جس میں مڑواہ اور دیگر علاقہ جات سے آئے ہوئے کارکنان نے مقامی مسائل کا ذکر کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق لوگوں نے راشن، بجلی کی قلت اور سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں پارٹی ضلع صدر کو مطلع کیا۔ شیخ ناصر نے کارکنان کو بتایا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو تمام تر سہولیات مہیا کروانے کا عہد کئے ہوئے ہے اور اس کے لئے کئی اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ سے کورپشن کو ختم کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی آواز اب سنی جا رہی ہے ۔ اس موقعہ پر نائب صدر جعفر حسین گنائی، زونل صدر ارشد گیری ، عزیز محمد بخشی بلاک جنرل سیکرٹری، خالد مختیار بلاک جوائنت سیکرٹری، محمد اقبل حلقہ صدر نواپاچی، فاروق احمد حلقہ صدر آستان گام، محمد عباس سابق سرپنچ، نذیر احمد گنائی اور یوتھ لیڈر رئوف لون بھی موجود تھے۔