عاصف بٹ
کشتواڑ// خطہ چناب کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں جمعے کو پولیس نے ایک جہا ز نما غبارے کو برآمد کیا جس پر (پی آئی اے)لکھا ہوا تھا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دچھن کے پرنگس علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک جہاز نماز غبارہ ، جس پر (پی آئی اے) لکھا تھا،دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ایس ایچ او دچھن ظہیر اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دچھن کے پرنگس علاقے سے ایک غبارہ برآمد ہوا۔ جس پر پی ائی اے (پاکستان انٹرنیشل ایئرلاینس) لکھا ہوا ہے۔ اسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ خلیل پوسوال نے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ مشق کرتی رہتی ہے اور ہوا کا رخ بھارت کی جانب ہونے سے یہ غبارے بھارت کی سرحد میں داخل ہوتے ہیں۔لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اکثر اس طرح کے واقعات جموں صوبہ کے سرحدی علاقہ جات میں رونما ہوتے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔