کشتواڑ// اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے کشتواڑ کیمپس کے طلاب سے اضافہ شدہ فیس واپس لینے کے حُکم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اسے اے بی وی پی کی جیت قرار دیا ہے۔ جمعہ کے روز جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے اے بی وی پی کی ریاستی سیکرٹری ورشا جنڈیال نے نیشنل ایگزیکٹو کونسل ممبر سائی رام اور ریاستی سیکرٹری اویناش سیٹھی نے کہا کہ اے بی وی پی ہمیشہ سے ہی طلاب کے مفاد کے لئے کام کرتی ہے اور آگے بھی طلاب کے مفاد میں کام کرے گی۔ورشا جنڈیال نے مزید کہا کہ جموں یونیورسٹی انتظامیہ نے28 نومبر کو کشتواڑ کیمپس کے طلاب کے کورس فیس میں اضافہ کرنے کے لئے جو نوٹس جاری کیا وہ یونیورسٹی کی ایک بڑی غلطی تھی اور وہ انتہائی پریشان کُن بھی تھی ۔ اس سے یونیورسٹی حُکام کے طلاب کو ذہنی انتثار کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے یونیورسٹی حُکام سے کہا کہ وہ واضع کریں کہ کیا وہ سب کیلئے تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں یا فنڈز پیدا کرنا چاہتے ہیں۔.انہوں نے کہا کہ فیس واپسی کا حُکم اے بی وی پی کی جانب سے 10روزہ جد و جہد کا نتیجہ ہے جس کے تحت اے بی وی پی نے ڈائریکٹر یونیورسٹی کیمپس کشتواڑ ، ڈی سی کشتواڑ اور وزیر اعلیٰ کو مکتوب روانہ کئے جس کی وجہ سے جموں یونیورسٹی حُکام نے اس حُکم کو واپس لیا ۔انہوں نے کہا کہ اے بی وی پی آگے بھی طلاب کے حقوق کے لئے آگے رہے گی۔