کشتواڑ//سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر نے ہائر سیکنڈری سکول ٹھاٹھری اور ہائر سکینڈری سکول پلماڑ کو دو دوکمپیو ٹرفراہم کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ ارشاد احمد وایس ایس پی اوپریشن کشتواڑ معزز شہری اور سکول کا عملہ بھی موجود تھا۔دونوں سکولوں کے پرنسپلوں اور معزز شہریوں نے کشتواڑ پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔ایس پی نے اس موقعہ پہ طلبا کو کمپیوٹر کی تعلیم لگن و تندھی سے حاصل کرنے کی اور منشات اور دیگر کاجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ایک جٹ ہو کر کام کرنے کی تلقین کی۔